پھل اور سبزیوں سے کیڑے مار دوا کے اثرات ختم کرنے والا برتن

پوری دنیا میں سبزیوں اور پھلوں پر حشرات کُش اور ضارکُش ادویہ عام استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ مسئلہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی بہت عام ہے۔ اب ایک جادوئی برتن میں سبزیاں اور پھل رکھنے سے ان کے 99 فیصد مضر اثرات ختم ہوجاتے ہیں۔
اس ایجاد کا نام گارنش رکھا گیا ہے جو پہلے پہل کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر رکھی گئی تھی اور حیرت انگیز طور پر ڈیڑھ گھنٹے میں اس کےلیے مطلوبہ رقم جمع ہوگئی تھی۔ خود پاکستان میں بھی زرعی ادویات اور کیڑے مار کیمیکل کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔ یہ ادویہ کسان کے زبان میں زہرکہلاتی ہیں اور یوں ہماری غذا کا حصہ بن کر بہت نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے۔
گارنش میں جو سبزی اور پھل رکھا جائے اس سے عام کیمیکل 99 فیصد ختم ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مشہور اور بدنام کیمیائی اسپرے کلوروپائریفوس اور ڈکلوووس بھی 99 فیصد تک کم ہوجاتےہیں۔ اس برتن کو آسانی سے اٹھاکر کہیں بھی لےجایا جاسکتا ہے اور یوایس بی پورٹ سے چارج کیا جاسکتا ہے۔
تاہم ضروری ہے کہ پانی میں کلورین کی معمولی مقدار ملائی جائے تاہم کلورین نہ ہونے کی صورت میں آپ چٹکی بھر نمک بھی شامل کرسکتے ہیں۔
