پینشنرز کی بائیو میٹرک تصدیق سال میں دو بار ہوگی

حکومت کے لائف سرٹفکیٹ کو بائیو میٹرک تصدیق سے تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینکوں کے لیے سرکلر جاری کردیا جس اطلاق فوری ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ‘پنشنرز کو ہر سال مارچ اور ستمبر میں اپنا بینک پنشن اکاؤنٹ سنبھالنے والی کسی بھی برانچ سے بائیو میٹرک تصدیق کرانے کی ضرورت ہوگی’۔نیا نظام گھوسٹ پنشنرز کو روکنے اور بجٹ پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کے لیے اپنایا گیا ہے۔مالی سال 2020 میں ٹیکس ریونیو کے حصے میں سے مجموعی طور پر پینشن اخراجات 18.7 فیصد تک پہنچ گئے تھے جو ایک دہائی پہلے کی سطح سے تقریباً دگنے ہیں۔اس سے قبل پینشن لینے والے کو سال میں دو بار لائف سرٹیفکیٹ بینک میں پیش کرنا پڑتا تھا جہاں وہ پینشن وصول کرتا تھا۔لائف سرٹیفکیٹ کی توثیق کسی گزیٹڈ آفیسر سے کی جاتی تھی۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک مشین حاصل کرلی ہے جو 60 سال کی عمر کے بعد بھی کسی شخص کے فنگر پرنٹس پڑھ سکتی ہے جو عام بائیومیٹرک سسٹم عام طور پر کرنے میں ناکام رہتا ہے۔انتظامات کے تحت بائیو میٹرک سسٹم کی تصدیق میں ناکام ہونے کی صورت میں پینشنرز کو نادرا دفاتر بھیج دیا جائے گا۔عہدیدار نے کہا کہ اگر نادرا مشین بھی زیادہ عمر کی وجہ سے فنگر پرنٹس نہیں پڑھ سکی تو ایسے پینشنرز کا لائف سرٹیفکیٹ قبول کرلیں گے۔69 سالہ ایک ریٹائرڈ سرکاری افسر سلیم احمد نے کہا کہ ‘مجھے بہتر محسوس ہوتا ہے کیوں کہ ‘یہ بہتر طریقہ ہے کیوں کہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے کسی اعلی سرکاری عہدے دار کو تلاش نہیں کرنا پڑے گا’۔اسٹیٹ بینک کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ شفافیت لانے اور پینشن ادائی کے عمل میں آسانی کےلیے فوری طور پر اطلاق کے ساتھ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) میں ترمیم کی گئی تھی۔
کہا گیا کہ ‘حکومت نے پینشن کی ادائیگی میں آسانی کردی ہے اور پینشنرز کے اکاؤنٹ میں براہ راست ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پینشن کسی بینک اکاؤنٹ کے ذریعہ یا تو موجودہ یا پی ایل ایس (منافع اور نقصان اکاؤنٹ) کے ذریعہ دی جائے گی جو پنشنر کے نام پر ہے’۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ‘اگر پینشنر جسمانی بیماری، کمزوری ، یا بوڑھاپے یا جینیاتی حالت کی وجہ سے اس کی انگلیوں کے نشانات موجود نہیں ہے اور وہ بائیو میٹرک تصدیق سے گزر نہیں سکتا ہے تو وہ ایس او پیز کے مطابق لائف سرٹیفکیٹ فراہم کرے گا’۔
