پیپلز پارٹی کا ایم پی اے حافظ نعیم کو 1 ارب ہرجانہ

پی پی پی کے ایم پی اے طارق مسعود نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو ہتک عزت پر ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
نوٹس کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے طارق مسعود پر جھوٹے الزامات لگائے، وہ 14 روز میں معافی مانگیں ورنہ ایک ارب ہرجانہ ادا کریں۔
واضح رہے کہ حافظ نعیم نے طارق مسعود پر بھتہ اور قبضہ مافیہ کے الزمات لگائے تھے۔
