پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا سے انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی خان کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے جام مدد علی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن سندھ اسمبلی کورونا وبا سے متاثر ہونے کے بعد کئی ہفتوں سے زیر علاج تھے۔
اہل خانہ کا بتانا ہے کہ جام مدد علی کو گزشتہ ماہ کورونا کی شکایات کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا تاہم وہ آج کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی رہنماء جام مدد علی کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد ربانی اور وزیراعلیٰ سندھ بہنوئی بھی کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔
