مریم نواز کے ’حلیمہ سلطان‘ اسٹائل کے چرچے

سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ترک اداکارہ حلیمہ سلطان کے درمیان موازنہ کیاجارہاہے اور پاکستانی صارفین دونوں کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
اس وقت پاکستانی سیاسی رہنما اور خصوصی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں جاری انتخابی مہم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں رواں ماہ 15 نومبر کو انتخابات ہونے ہیں اور سیاسی جماعتوں کے رہنما ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کےلیے کافی دن سے وہاں موجود ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کےلیے تمام سیاسی رہنماؤں نے نہ صرف وہاں کا ثقافتی لباس پہنا بلکہ وہاں کا مقامی انداز بھی اپنایا اور اسی وجہ سے کئی رہنماؤں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سب سے زیادہ تصاویر بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی وائرل ہورہی ہیں اور دونوں کے گلگتی انداز کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر مریم نواز کی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران وہاں کے ثقافتی لباس کی ایک تصویر کو ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ’حلیمہ سلطان‘ کے لباس کی کاپی بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ مریم نواز نے حال ہی میں گلگت بلتستان میں ایک جلسے کے دوران بلیو رنگ کا لباس پہنا جو ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے خاتون کردار ’حلیمہ سلطان‘ کے لباس سے مشابہت رکھتا تھا۔
مریم نواز کے لباس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور لوگوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے ترک اداکارہ کے انداز کو کاپی کیا۔
مریم نواز کی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران لی گئی دوسری تصاویر بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں اور وہ خود بھی سوشل میڈیا پر وہاں کے ثقافتی انداز میں کچھوائی گئیں تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔
حالیہ کچھ عرصے میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی سیاست میں تیزی سے مقبول ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
کچھ لوگ تو مریم نواز کو حلیمہ سلطان سے بھی زیادہ خوبصورت قرار دے رہے ہیں لیکن وہ لوگ جو حلیمہ کے کردار کو بے حد پسند کرتے ہیں ان کے خیال میں حلیمہ اب بھی مریم نواز سے زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔ جہاں کچھ لوگوں نے مریم نواز کے انداز کی تعریف کی وہیں بہت سے لوگوں نے ان پر حلیمہ سلطان کی طرح نظر آنے پر طنز بھی کیا کسی نے کہا مریم نواز حلیمہ سلطان کا سستا ورژن ہیں جب کہ کچھ نے کہا کہ مریم نواز نے حلیمہ سلطان کو کاپی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button