پی آئی اے کا بحرین میں تعینات کنٹری منیجرگرفتار

پی آئی اے کے بحرین میں تعینات کنٹری مینجر کوگرفتارکرلیاگیا۔

ترجمان کے مطابق بحرینی ائر پورٹ پر پی آئی اے کا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کا پیچھے رہ جانے والا سامان پی آئی اے کے شہر میں مرکزی دفتر منتقل کیا جاتا تھا۔مرکزی دفتر سے مسافروں سے رابطہ کر کے سامان ان تک پہنچا دیا جاتا تھا۔بحرینی سیکورٹی حکام کی جانب سے ائر پورٹ سے سامان کی منتقلی کو خیانت قرار دے کر کاروائی کا آغاز کیا گیا

بحرین میں پاکستانی سفارت خانے نے معاملے کو غلط فہمی پر مبنی قرار

دیا۔مذکورہ واقعہ ضابطے کی خلاف ورزی تو ہو سکتا ہے مگر اس میں کوئی مجرمانہ فعل نہیں ہے۔پی آئی اے نے مذکورہ افسر کی قانونی مدد کے لئے پاکستانی سفارتخانے کی خدمات حاصل کیں۔پی آئی اے انتظامیہ پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کو تمام تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے۔

ترجان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر اعلی افسران کو کیس میں دفاع کے لئے مامور کیا ہے۔

Back to top button