پی ٹی آئی رہنما شبیرقریشی خاتون سے دست درازی کے الزام میں گرفتار

تحریک انصاف کےرکن سندھ اسمبلی شبیرقریشی کوخاتون سے دست درازی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کےایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھوکے مطابق رات3 بجے تھانہ سائٹ میں ایک خاتون نے شکایت درج کرائی کہ شبیرقریشی نے ان سے دست درازی کی ہے ، خاتون کا کہنا ہےکہ شبیرقریشی نے انھیں نوکری کا جھانسا دیا، خاتون کی شکایت پر شبیر قریشی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورانھیں گرفتارکرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

ادھر ترجمان پی ٹی آئی حلیم عادل نے بھی دعویٰ کیا ہےکہ شبیر قریشی فجرکی نماز کے لیے نکلےتھے کہ انھیں پولیس گرفتار کرکے لےگئی،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل نے شبیرقریشی کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے، رات بھر دوپولیس موبائلیں شبیر قریشی کے گھر کے باہر موجود تھیں۔

دوسری جانب ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پولیس ایکشن کو ریاستی جبر قراردیا، ان کا کہنا تھا شبیر قریشی کو فوری رہا کیا جائے۔

Back to top button