پی ٹی آئی لانگ نہیں رینگ مارچ کر رہی ہے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہو چکا ہوگا، پی ٹی آئی لانگ مارچ نہیں رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے، راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی تاریخ کا سب سے چھوٹا اجتماع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے نہیں ہوئے جبکہ آرمی چیف کی تقرری پر عمران نیازی نے تماشہ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوا، عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہو چکا ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے عمل کوپوری طاقت سے رد کرنا ضروری تھا ورنہ ہر3 سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔
