پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ

پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ کر لیا گیا ہے، کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوئی۔
درخواست گزار اکبر ایس بابر کے فنانشل ایکسپرٹ نے دورانِ سماعت بتایاکہ پی ٹی آئی فنڈز میں آڈٹ کے اصول اور معیارکو نظر اندازکیا گیا ہے، ڈونرز تھرڈ پارٹی نہیں، پی ٹی آئی قیادت کی اپنی بنائی ہوئی کمپنیاں ہیں۔ اس موقع پر اکبر ایس بابر نے کہا کہ پہلی بارکوئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کی تفصیلات دے رہی ہے، ہرسیاسی جماعت کو الیکشن کمیشن کے سامنے جوابدہ ہونا چاہئے۔
اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دونوں طرف کی سیاسی جماعتوں کی طرف شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کا کیس فائنل ہوا ہے، چاہتے ہیں دوسری سیاسی جماعتوں کے کیسزکا بھی اختتام ہو، ووٹر کا اعتماد بحال ،ملک کو جمہوری طور پر مضبوط کرنا ہے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
