میڈیکل بورڈ تشکیل، عامر لیاقت کی قبر کشائی 23 جون کوہوگی

ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے لیے 23 جون کو صبح ساڑھے نو بجے قبر کشائی کی جائے گی۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، ایچ او ڈی فارنزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم، ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی، فارنزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق 23جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کی قبر کشائی ہوگی۔
خیال رہےکہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔
