پی ڈی ایم امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کےلیے ہمارے اراکین کو کالز کی جارہی ہیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کےلیے ہمارے اراکین کو کالز کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اراکین کو کالز کی جارہی ہیں جس میں ان سے کہا جارہا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدواروں کو ووٹ نہ دیا جائے۔
نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے چند اراکین نے ثبوت کے طور پر ریکارڈنگز بھی کی ہیں۔ اسی حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ دینے کےلیے ہمارے اراکین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کی تو سب کچھ عوام کے سامنے لائیں گے، چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کے سلسلے مین مشاورت کےلیے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں پی ڈی ایم امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو سینیٹ میں حکومت پر واضح برتری ہے، جس کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کی کامیابی کےلیے پر امید ہیں، اس مقصد کےلیے ہمارا ہوم ورک بھی مکمل ہے جب کہ اس حوالے سے تمام اراکین نے حمایت کا بھی یقین دلایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button