پی ڈی ایم کا تحریک میں تیزی لانے پر اتفاق

پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے قبل شٹر ڈاؤن، پہیہ جام کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ، تحریک میں تیزی لانے پراتفاق ، لانگ مارچ کے حوالے سے مارچ 2022ء کی بھی تجویز زیرغورہے۔
پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت مخالف اتحاد کی جماعتوں کے ممبران نے شرکت کی جو کہ 4 گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس کے دوران تمام جماعتوں کے نمائندوں نے ایجنڈا پر اپنی اپنی رائے پیش کی۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل شٹر ڈاؤن، پہیہ جام کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ حکومت مخالف اتحاد کی تمام جماعتوں کے سربراہان کا کل تین بجے اجلاس ہوگا۔ تمام تجاویز پر غور کیا جائےگا اور تمام لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔
اصل مجرم عمران ہے یا اس کو اقتدار میں لانے والے؟
پی ٹی آئی کے 126دن کے دھرنے کو زیادہ کوریج دی گئی، پشاورکا جلسہ ناکام نہیں ہوا، رانا شمیم کا بیان حلفی، ثاقب نثارکی آڈیو، سوالات اٹھا رہے ہیں۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی شکل میں ملک کو بیماری لاحق ہے۔
