لاہور میں سکول دوبارہ بند کرنے کا اعلان

صوبہ پنجاب میں آئے روز بڑھتی سموگ کے پیش نظر صوبائی حکومت نے لاہور میں نجی و سرکاری سکولوں کے لیے ہفتے میں تین دن سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور کے سرکاری اور نجی سکولوں میں ہر ہفتے تین چھٹیاں کا اعلان کر دیا ہے، لاہور میں ہفتہ، اتوار اور سوموار کو سکول بند رہیں گے۔پنجاب حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، 27 نومبر سے 15 جنوری تک عملدرآمد کیا جائے گا۔
فواد چودھری نے تحریری معافی نامہ عدالت میں جمع کرا دیا

خیال رہے کہ خوبصورت ترین شہر لاہورفضائی آلودگی کے باعث شدید سموگ کی زد میں ہے ۔ سموگ کے باعث شہری بڑی تعداد میں بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے ۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 397 تک پہنچ چکا ہے ۔

Back to top button