چائے کی پتی کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

ملک میں مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان جاری ہے اس کی زد میں جو آرہا ہے مہنگا ہوتا جارہا ہے، کوئٹہ میں چائے کی پتی کے نرخوں کو ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ فی کلو چائے کی پتی کی قیمت میں چند ماہ کے دوران سینکڑوں روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ چائے کے صارفین اور تاجر دونوں ہی پریشان ہیں۔
مہنگائی کے باعث گزشتہ 3 ماہ کے دوران کالی اور سبز چائے کی پتی کی قیمت میں فی کلو 250 سے لیکر 350 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
ان حالات میں چائے کے شوقین افراد چائے نوشی ترک کرنے پر مجبور اور قہوہ خانوں کی رونقیں ماند پڑنے لگی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سستی عیاشی بھی ان کی قوت خرید سے باہر ہو چکی۔
کوئٹہ میں زیادہ تر لوگ سبز چائے کے استعمال کے عادی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق گھروں، بازاروں اور ہوٹل وغیرہ پر یومیہ 3 ٹن سے زیادہ چائے کی کھپت ہے۔ چائے کی تجارت کرنے والوں کا موقف ہے ٹیکس کی بھرمار کے سبب کاروبار مندی کا شکار ہے۔ چائے کی پتی مہنگی ہونے کی ایک اہم وجہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button