چپس، پوپ کارن اور گرم چائے بھی کیسنر کا باعث

یہ حقیقت ہے کہ جو کھانے ذائقے کے اعتبار سے مزیدار ہوتے ہیں وہ اکثر صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوتے ہیں اور اس حوالے سے ماہرین صحت بارہا خبردار کرتے رہتے ہیں۔
آج ہم آپ کو کھانے پینے کی کچھ ایسی ہی پسندیدہ اشیاء کے بارے میں بتائیں گے جو مضر صحت ہیں اور ان سے کینسر کا سنگین خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
پوپ کارن
212841 1089409 updatesپوپ کارن بچوں سے لے کر بڑوں تک سب کے پسندیدہ ہوتے ہیں جو مارکیٹ میں مختلف ذائقوں میں بھی دستیاب ہوتے ہیں جن کو مائیکرو ویو میں بنا کر کھایا جاتا ہے۔
لیکن طبی ماہرین کے مطابق پاپ کورن کے مائیکرو ویو پیکٹس کو پرفلورو کٹنائک ایسڈ (پی ایف او اے) سے بند کیا جاتا ہے جو اتنا خطرناک ہوتا ہے کہ اس سے گردے، پتے، معدے اور لبلبے کے کینسر کا خدشہ ہو سکتا ہے۔
کین فوڈز

212841 6296319 updatesطبی ماہرین ہمیشہ تازہ کھانا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں اور ٹن پیک میں محفوظ کھانے کے استعمال سے گریز کرنے کا کہتے ہیں کیونکہ کین میں محفوظ شدہ کھانوں میں کیمیکل گیسز ہوتی ہیں۔
علاوہ ازیں کین میں موجود بائیسفونل اے کیمیل سے کینسر کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
آلو کے چپس

212841 4198426 updatesآلو کے چپس سب کے ہی پسندیدہ ہوتے ہیں لیکن ان کو کھانے میں احتیاط ضرور برتنی چاہیے۔
آلو کے چپس کی تیاری کے عمل میں ایکریلامائیڈ کیمیل استعمال ہوتا ہے جو سگریٹ میں بھی پایا جاتا ہے، ساتھ ہی اس میں شامل کیے جانے والے آرٹیفیشل کیمیل صحت کے لیے مضر ثابت ہوتے ہیں جس سے کینسر لاحق ہو سکتا ہے۔
ہائیڈروجنیٹد ویجٹیبل آئلز

212841 5049745 updatesایسے متعدد اشتہارات ہم دیکھتے ہیں جن میں مختلف ویجٹیبل آئلز کی تشہیر کی جاتی ہے اور انہیں صحت کے لیے مفید قرار دیا جا رہا ہوتا ہے جب کہ ان آئلز میں کھانا پکانے سے صحت فوری متاثر ہو سکتی ہے۔
یہ آئلز بھی مصنوعی فلیورز کیمیکلز سے تیار کیے جاتے ہیں جو جسم کے خلیوں کو متاثر کرتے ہیں اور بعد میں کینسر کی علامت ثابت ہوتا ہے۔
فائن آٹا

212841 5396077 updatesعام طور پر فائن آٹے کے پراٹھے، پوریاں اور چپاتیاں مزیدار لگتی ہیں لیکن فائن آٹے کا استعمال کینسر کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق فائن آٹے میں کوئی غذائیت موجود نہیں ہوتی، ملز میں فائن آٹے کے لیے کلورین گیس استعمال کی جاتی ہے جس سے دماغ میں موجود خون کی حرکت متاثر ہوتی ہو اور پھر بعد میں ٹیومر کینسر کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔
گرم چائے اور کافی

212841 5947109 updatesامریکی کینسر سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر فرہاد اسلامی کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تیز گرم چائے پینے سے گلے کے کینسر کا خدشہ تیزی سے لاحق ہوتا ہے اس لیے ہدایت کی جاتی ہے کے کوئی بھی مشروب جیسے چائے، کافی یا پھر سادہ دودھ بہت زیادہ گرم نہ پیا جائے بلکہ اسے ٹھنڈا کر کے یعنی نیم گرم پینا صحت کے لیے مؤثر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button