چھوٹے بال لیکن دکھتی ہیں پھر بھی سب سے کمال

کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک
شاعری ہو یا حسن کی قلابیں ملانے کا موقع۔۔۔خاتون کی زلفوں کو سب سے پہلے سمجھا جاتا ہے اس کے حسن کی ضمانت۔۔۔لیکن انڈسٹری میں کچھ چہرے ایسے بھی ہیں جن کے چھوٹے بالوں نے بھی ان کو آگے بڑھنے سے کبھی نہیں روکا اور کچھ کے لئے تو وہی بنی ان کے منفرد اور خوبصورت دکھنے کا راز.

سائرہ شہروز
Related imageچھوٹے بالوں کے ساتھ کیوٹ مسکراہٹ والی سائرہ شہروز کو کبھی بھی ان کی زلفوں کی وجہ سے رکاوٹ نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے اپنی شادی سے لے کر ہر ڈرامے اور فلم میں اسی ہیئر کٹ کے ساتھ خود کو منوایا اور کامیابی بھی حاصل کی۔۔۔

میشا شفیع

Related imageمیشا شفیع نے جس طرح اپنے چھوٹے بالوں کے ساتھا سٹائل اور گریس کو متعارف کروایا وہ بہت کم لوگوں کے لئے ممکن ہے۔۔۔ان پر یہ چھوٹے بال بہت جچتے ہیں

اقراء عزیز

Image result for iqra aziz short hairیوں تو اقراء عزیز ہر طرح کے کردار اور بالوں میں خآص لگتی ہیں اور آج کل ان کی شہرت میں شادی کے بعد مزید چار چاند لگ گئے ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بالوں کی وجہ سے مزید اسٹائلش اور چھوٹی لگتی ہیں-

اشنا شاہ

Image result for ushna shahاشنا شاہ چاہے منفی کردار کریں یا مثبت ان کے بالوں کی چمک ، ان کی شخصیت کو بھی نکھار دیتی ہے۔۔ان کی زلفیں بھی بہت دراز نہیں بلکہ درمیانی ہیں اور یہی انہیں خوبصورت دکھاتی ہیں-

صحیفہ جبار

Related imageماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار کو ان کے چھوٹے بالوں کی وجہ سے ایک زمانے میں کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔۔۔انہوں نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا کہ جب میں نے چھوٹے بالوں کے ساتھ ماڈلنگ شروع کی تو سوشل میڈیا پر میری تصویر کے نیچے خواتین نے مجھے کافی برا بھلا لکھا اور یہ بھی کہا کہ میں آنے والی نسلوں کو برباد کر رہی ہوں۔۔۔مجھے لگتا ہے کہ اس طرح کی رائے دینے اور لکھنے والوں کے بچوں پر خود ان کی وجہ سے زیادہ برے اثرات ہوں گے۔۔۔کیونکہ میرے بال کٹوانے سے یہ کہیں سے نہیں ثابت ہوتا کہ میں ایک بری انسان ہوں۔۔۔صحیفہ کے یہ چھوٹے بال ان کو اور خوبصورت اور پراعتماد بناتے ہیں ۔۔۔آج وہ انہی چھوٹے بالوں کے ساتھ بہت ساری برانڈز کے لئے ماڈلنگ بھی کرتی ہیں اور اداکاری بھی-

مدیحہ امام

Image result for madiha imam
مدیحہ امام ایک مشہور وی جے اور اداکارہ ہیں اور ان کی شخصیت میں سب سے نمایاں ان کے چھوٹے بال ہیں جو انہیں اور بھی چھوٹا اور کیوٹ دکھاتے ہیں۔۔۔کیونکہ ان کا چہرہ بھی چھوٹا ہے اس لئے یہ بال ان پر خوب جچتے ہیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button