چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کیلیے عمر کی شرط ختم

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے عمر کی شرط ختم کر دی گئی۔
چیئرمین اوگرا کے عہدے کے لیے پہلے اشتہار میں کم سےکم عمر 57 سال رکھی گئی تھی جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمر کی شرط یوسف خان نامی امیدوار کو چیئرمین اوگرا لگانے کے لیے ختم کی گئی ہے، یوسف خان کی تعیناتی کی منظوری کابینہ کے آج کے اجلاس میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یوسف خان کا ایک وفاقی وزیر سے قریبی تعلق بتایا جاتا ہے، آذربائیجان سےگریجویٹ کرنے والے یوسف خان کے پاس لیڈرشپ مینجمنٹ کاکوئی تجربہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button