چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا

عدالت اعظمیٰ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا ہے، عدالت اعظمیٰ کے جج کے لیے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سادات کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کل ہوگا، سپریم کورٹ میں اس وقت 2 ججز کی آسامیاں خالی ہیں، ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کیلئے طریقہ کار پر تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں، جوڈیشل کمیشن ممبران کی تجاویز پر بھی اجلاس میں غور ہوگا۔

Back to top button