امریکہ میں جنگ بندی کیلئے مظاہرہ کرنیوالے ہزاروں یہودی گرفتار

امریکہ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے لیے مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں یہودیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار یہودیوں کی تعداد پانچ سو کے قریب بتائی جا رہی ہے۔
امریکی کانگریس کی عمارت میں مظاہرین نے ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ جنگ بند کرو، کیونکہ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جیوش وائس فار پیس نے بتایا کہ تقریبا 10ہزار افراد نے امریکی دارالحکومت کی سڑکوں پر مارچ بھی کیا۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ کے باعث اسرائیل نے غزہ کی پٹی کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے لیے پانی، خوراک، بجلی اور طبی امداد کی فراہمی مکمل طور پر بند کر رکھی ہے۔
