قلبی صحت کیلئے پانچ مفید غذائیں کونسی ہیں؟

برطانوی ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ مفید غذائوں کی مدد سے طویل عرصے تک امراض قلب سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، اگر ہمیں اپنی غذا کا علم ہو تو ہم دل کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

کلوڈیا نے پانچ ایسی غذائیں بتائیں جو دل کو صحت مند رکھنے کے لیے مفید ہوتی ہیں، ان میں ڈارک چاکلیٹ سرفہرست ہے، لذت کے ساتھ فلیونائیڈ سے بھرپور ڈارک چاکلیٹ بلڈ پریشر اور سوزش کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

جو کا دلیہ بِیٹا گلوکنز نامی حل پذیر فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جوکہ لیسٹرول کی مقدار کم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، کولیسٹرول قلبی مسائل کی ایک بڑی علامت ہے۔ جو کی طرح لوبیا بھی فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

ہری سبزیاں امراض قلب سے بچائو میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، بروکلی اور پالک کو اس سلسلے میں اہم قرار دیا جاتا ہے، گری دار میوے، بادام، پستے اور اخروٹ جیسے گری دار میوے صحت مند چکنائی اور وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں۔

Back to top button