چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کیلئے 4 ججز کے نام تجویز کردیئے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ میں تقرری کیلئے ہائیکورٹ کے 4 ججز کے نام تجویز کر دیئے۔
ججز تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 اکتوبر بروز پیر کو طلب کر لیا گیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال اجلاس کی صدارت کریں گے۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس سے قبل چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے لیے ہائیکورٹ کے 4 ججوں کے نام تجویز کر دیئے۔
چیف جسٹس کی جانب سے جن ججز کے نام تجویز کیے گئے ہیں ان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سیّد حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں۔
