چین سے اب تک 172 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوئی

چین کے صوبے ووہان میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد بالآخر چین میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، تین پروازوں کے ذریعے اب تک 172 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 2 پروازیں چین سے براہ راست اور ایک پرواز دوحا سے اسلام آباد پہنچی ہے، ان پروازوں کے ذریعے 183 مسافر اسلام آباد پہنچے جن میں 172 پاکستانی شامل ہیں۔ رات گئے پرواز کیوآر 632 دوحا سے 40 طلبہ کو لے کر اسلام آباد پہنچی اور پروازسی زیڈ 6007 ارومچی سے61 مسافروں کولےکراسلام آباد پہنچی جن میں 11 مسافر چینی اور 50 پاکستانی شامل تھے۔پرواز سی زیڈ5241 ارومچی سے 82 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی جس میں تمام مسافر پاکستانی تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیجنگ سے آج شام پرواز سی اے 945 کے اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button