چین: کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 259 ہوگئی

چین میں کرونا وائرس کے پھیلنے سے ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ کر 259 ہوگئی۔ جبکہ گزشتہ روز 2 ہزار 102 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جس کے بعد اب تک سامنے آنے والے کل کیسز کی تعداد 11 ہزار 791 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وبا کے پھیلنے کے پیش نظر چین کے صوبہ ہوبے جانے والی سڑکیں بند کردی گئی ہیں جبکہ عوامی ٹرانسپورٹ بھی روک دی گئی ہیں تاہم چند افراد کی جانب سے اس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی جاری ہے۔
وائرس کے بیرون ممالک میں پھیلنے کے خدشے کے سبب امریکا نے چین کا حال ہی میں دورہ کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔امریکا کی 3 بڑی ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ وہ چین جانے والی اپنی پروازیں منسوخ کریں گے۔جبکہ قطر ایئرویز لمیٹڈ اور ایئر نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سفری پابندیوں کی وجہ سے وہ 9 فروری سے چین سے براہ راست پرواز روک رہے ہیں۔ٹرویل اینڈ ڈیٹا اینالیٹکس کے مطابق چین میں وبا کے پھیلنے کے بعد سے اب تک 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔
کئی ممالک چین سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے خصوصی چارٹر طیاروں کا استعمال کر رہی ہیں۔چین سے دوسرے چارٹر طیارے میں 300 سے زائد جنوبی کوریا کے باشندوں کو چین سے نکال لیا گیا ہے اور انہیں 2 ہفتوں کے لیے تنہائی (آئی سولیشن) میں رکھا گیا ہے۔وزارت صحت کا کہنا تھا کہ فلائیٹ میں موجود 7 افراد میں وائرس کے اثرات نمودار ہوے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری طرف چین بھر میں شہروں میں وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ڈیڑھ کروڑ آبادی والے چین کے شمال میں واقع شہر تیانجن کا کہنا ہے کہ اگلے نوٹس تک تمام اسکول اور کاروبار معطل رہیں گے۔سینئر رہنماؤں کو چینی نئے سال کی چھٹیوں کے گزرنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں کے سفر کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا کام سونپ دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button