چین: کورونا وائرس سے اموات 1500 سے تجاوز کرگئی

چین میں کورونا وائرس سےمرنے والوں کی تعداد 15 سو سے تجاوز کرگئی، اطلاعات کے مطابق چین میں 66 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ 17 سو ہیلتھ ورکرز بھی اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 6 جان کی بازی ہار چکے۔۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے آگاہ کیا کہ وبا نے ملک میں صحت کی ہنگامی صورتحال کے ردعمل کے نظام کو بے نقاب کردیا۔ وبا کا مقابلہ کرنا ملک کے حکومتی نظام اور حکومتی قابلیت کے لیے بڑا امتحان ہے۔
چینی حکام نے ہوبے میں 5 کروڑ 60 لاکھ افراد کو قرنطینہ جو ملک کے دیگر حصے کو وائرس کا شکار ہونے سے بچانے کی غیر معمولی کوشش ہے۔ تاہم کورونا وائرس کی وبا دیگر ممالک میں بھی پھیل رہی ہے اور دو درجن سے زائد ممالک میں سیکڑوں کیسز سامنے آئے ہیں۔
سنگاپور میں اب تک کورونا وائرس کے 67 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور رومن کیتھولک چرچ نے کہا ہے کہ انہوں نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام افراد کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا ہے جب کہ یوٹیوب اور ریڈیو پر سروسز جاری رہیں گی۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن نے رپورٹ کیا کہ 143 نئی ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی اموات ایک ہزار 5 سو 23 تک پہنچ گئی۔
کمیشن نے یہ رپورٹ کیا کہ کووڈ-19 کے 2 ہزار 6سو 41 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن کی اکثریت ہوبے میں موجود تاہم یہ تعداد گزشتہ روز رپورٹ کیے گئے کیسز کے مقابلے میں نصف ہے۔
ہوبے میں حکام کی جانب سے گنتی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کے بعد رواں ہفتے وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
