ڈائٹنگ سے مرد و خواتین میں بانجھ پن کا امکان

اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈائٹنگ کے متعدد فوائد ہوتے ہیں، جن میں سب سےاہم فائدہ وزن میں کمی اور جسم کا صحت مند ہونا ہے، تاہم ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے مرد و خواتین میں بانجھ پن کا امکان بڑھ سکتا ہے۔

ڈائٹنگ کے انسانی جسم، صحت اور زرخیزی پر پڑنے والے اثرات جانچنے کے لیے برطانوی ماہرین نے ایک مختصر تحقیق کی، جس سے معلوم ہوا کہ ڈائٹنگ سے بانجھ پن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

طبی جریدے ’دی رائل سوسائٹی‘ میں شائع تحقیق کے مطابق ڈائٹنگ کے انسانی زرخیزی پر پڑنے والے اثرات جانچنے کے لیے ماہرین نے مچھلیوں پر تحقیق کی۔

ماہرین نے انسان سے مشابہت رکھنے والی زیبرا مچھلیوں پر ڈائٹنگ کی تحقیق کے لیے مچھلیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا، جس میں سے ایک گروپ کو ہر وقت غذا دی گئی جب کہ دوسرے گروپ کو مخصوص اوقات میں غذا دی گئی۔مچھلیوں کے گروپ میں مادہ اور نر مچھلیاں شامل تھیں اور انہیں 15 دن تک تحقیق کا حصہ بنایا گیا، جس کے بعد ماہرین نے ان کے وزن، قد اور اندرونی اعضا سمیت ان میں زرخیزی کو چیک کیا۔

Back to top button