ڈالر گرنے کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں کتنی کم ہوئی ہیں؟

پاکستان میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کاروں کی قیمت میں جو ہوشربا اضافہ ہوا تھا وہ اب واپس لیا جانے لگا ہے اور مختلف کار کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے، ٹویوٹا کرولا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کر دی ہے۔ ڈیلرز کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ٹویوٹا کرولا کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 3 لاکھ 30 ہزار سے 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈل کی قیمت میں بھی 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی۔ ٹویوٹا ہائی لکس ریو اور فارچیونر کی قیمتوں میں بالترتیب 6 لاکھ 50 ہزار روپے سے 8 لاکھ 20 ہزار سے روپے اور 9 لاکھ 10 ہزار روپے سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی، کرولا 1.6 ایم ٹی، اے ٹی اور یو پی ایس پی ای سی کی نئی قیمتیں 45 لاکھ 69 ہزار 47 لاکھ 89 ہزار روپے اور 52 لاکھ 79 ہزار روپے ہے، جبکہ سی وی ٹی 18، ایس آر اور ایس آر بلیک ماڈلز کی قیمتیں اب 52 لاکھ 69 ہزار، 57 لاکھ 9 ہزار اور 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔
سرکلر کے مطابق یارس ایم ٹی 1.3 کی نئی قیمت 35 لاکھ 39 ہزار، سی وی ٹی 37 لاکھ 69 ہزار، اے ٹی آئی وی ایم ٹی 37 لاکھ 29 ہزار، اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 39 لاکھ 29 ہزار، اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.5 کی قیمت 40 لاکھ 9 ہزار اور اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.5 کی نئی قیمت 42 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے، اس کے علاوہ ریو 2.8 ایم ٹی کی قیمت 91 لاکھ 69 ہزار، آٹو 2.8 ایم ٹی 96 لاکھ 9 ہزار، فائیو آٹو اینڈ روکو بالترتیب ایک کروڑ 5 لاکھ 99 ہزار اور ایک کروڑ 11 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔
فارچیونر 2.7 جی کی قیمت کم ہو کر ایک کروڑ 15 لاکھ 79 ہزار روپے ہو گئی ہے، فورچیونر 2.7 وی کی ایک کروڑ 32 لاکھ 59 ہزار، سگما 4 کی ایک کروڑ 39 لاکھ 69 ہزار اور لیجنڈر کی نئی قیمت ایک کروڑ 46 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ٹویوٹا کے ہیلکس ریو کے ماڈل کی مختلف ویریئنٹ کی قیمتوں میں چھ لاکھ 50 ہزار سے لے کر 8 لاکھ 20 ہزار تک کی کمی کی گئی، اس طرح ٹویوٹا فارچونر ماڈل کی مختلف ویریئنٹ کی قیمتوں میں 9 لاکھ 10 ہزار سے لے کر 11 لاکھ 40 ہزار تک کی کمی کی گئی ہے، کمپنی نے ٹویوٹا کرولا ماڈل کی مختلف ویریئنٹ کی قیمتوں میں تین لاکھ 30 ہزار سے لے کر چار لاکھ 40 ہزار تک کمی کی ہے، خیال رہے نئی قیمتوں کا اطلاق 15 اگست سے ہوگا۔
ٹویوٹا کمپنی نے کرولا ایکس 1.6 ایم ٹی کی قیمت میں 9 لاکھ 90 ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا جس سے اس ماڈل کی گاڑی کی قیمت 48 لاکھ 99 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی جو پہلے 39 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔ اسی طرح کرولا ایکس 1.6 اے ٹی کی قیمت 10 لاکھ 40 ہزار روپے کے اضافے سے 51 لاکھ 39 ہزار روپے، کرولا ایکس 1.6 اے ٹی ایس ای کی قیمت 11 لاکھ 30 ہزار روپے کے اضافے سے 56 لاکھ 39 ہزار روپے اور کرولا ایک 1.8 سی وی ٹی کی قیمت 11 لاکھ 80 ہزار روپے اضافے سے 56 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی تھی۔ آلٹس گرانڈ ایکس 1.8 سی وی ٹی کی قیمت 12 لاکھ 90 ہزار روپے کے اضافے سے 61 لاکھ 49 ہزار روپے اور آلٹس گرانڈ ایکس 1.8 سی وی ٹی کی قیمت میں 12 لاکھ 90 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کے نرخ 61 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئے تھے۔ کمپنی نے ٹویوٹا یارس کی قیمت میں 7 لاکھ 60 ہزار روپے سے لے کر 9 لاکھ 10 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا، جس سے یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت 37 لاکھ 99 ہزار روپے اور یارس 1.5 سی وی کی قیمت 45 لاکھ 69 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔
ٹویوٹا فورچونر، ریو اور ہیلکس کے مختلف ماڈلز کی قیمت بھی 25 لاکھ 30 ہزار روپے سے لے کر 31 لاکھ 60 ہزار روپے تک بڑھ گئی تھی جس سے فورچونر 2.7 جی کی قیمت ایک کروڑ 24 لاکھ 89 ہزار روپے اور فورچونر لیجنڈر ڈیزل کی قیمت ایک کروڑ 58 لاکھ 39 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔ اس سے قبل 30 جولائی کو ہنڈا نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی تھیں، ہنڈا نے اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز پر 7 لاکھ 85 ہزار سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے تک قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ہنڈا سٹی ایم ٹی 7 لاکھ 85 ہزار اضافے کے بعد 40 لاکھ 49 ہزار کی ہو گئی ہے، اسی طرح ہنڈا سٹی سی وی ٹی 8 لاکھ 10 ہزار اضافے کے بعد 41 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی جبکہ سٹی سی وی ٹی 1500 سی سی 8 لاکھ 50 ہزار اضافے کیساتھ 44 لاکھ 49 ہزار روپے میں ملے گی۔

Back to top button