ڈالر 229 روپے 15 پیسے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث پاکستانی روپے کی ناقدری بڑھتی جا رہی ہے، آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 229 روپے کا ہو گیا، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 228 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 50 پوائنٹس کی کمی سے 38740 پر آ گیا ہے۔
