ڈاکٹرامیرشیخ کاسندھ کےنئےآئی جی بننےکاامکان

ڈاکٹرامیرشیخ کوسندھ پولیس کا نیا انسپکٹرجنرل (آئی جی) بنائے جانے کا قوی امکان ہے اوراس حوالے سے نوٹیفکیشن پیرکوجاری کیےجانےکی توقع کی جارہی ہے۔
اس حوالے سےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئے آئی جی سندھ کا نوٹیفکیشن پیرکوجاری ہونے کا امکان ہے، وفاقی حکومت صرف قواعد و ضوابط کے مطابق تبادلہ چاہتی ہے، نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی پروفاق اورسندھ میں کوئی اختلاف نہیں۔ ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ رولزکے مطابق سندھ حکومت ایڈیشنل آئی جی کو آئی جی نہیں لگا سکتی، بنام سندھ حکومت خط میں یہی لکھا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ نئے آئی جی کیلئے وزیراعظم آفس سے مشاورت جاری ہے، وزیراعظم آفس سے سمری موصول ہوتے ہی نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وفاق نے ڈاکٹرامیرشیخ، غلام نبی میمن، آفتاب پٹھان کے نام دیے ہیں اور ڈاکٹر امیر شیخ کا نام اتفاق رائے کے قریب ہے۔ ڈاکٹرامیرشیخ ایڈیشنل آئی جی کراچی اورڈی آئی جی ٹریفک کراچی بھی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی جس پر پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے عدالت جانے کا اعلان کیا۔ تاہم بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پرسندھ حکومت کے ساتھ مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button