خیبرپختونخواپولیس افسرنےاعلی ظرفی کی مثال قائم کردی

خیبرپختونخوا (کے پی کے) پولیس نے اعلٰی ظرفی اوربزرگ شہریوں سے احترام اورادب کی مثال قائم کردی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبرکے علاقے باڑہ میں ایک بزرگ اپنی فریاد لے کرتھانے گئے اوراس دوران غلطی سے ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او )کی کرسی پربیٹھ گئے۔
جب ایڈیشنل ایس ایچ اوعقیل امین دفتر پہنچے تو بزرگ شہری کو اپنی کرسی پربیٹھا دیکھ کرانہیں اٹھانے کے بجائے ان کے برابرمیں بیٹھ گئےاوربڑے تحمل سے ان کی بات سنی اوران کی شکایت درج کی۔
عام طورپرپولیس اپنے رویے کے حوالے سے بہت بدنام ہےمگرخیبرپختونخوا پولیس کےافسرکا بزرگ کے حوالے سے اس رویے پربہت اچھا تاثرڈل رہا ہے اورامید ہے کہ تمام پولیس کےافراد شہریوں، بلخصوص بزرگوں سے ایک احترام کے دائرے میں پیش آئیں گے۔
تاہم واقعے کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے اورصارفین کی جانب سے ایس ایچ اوکی اعلیٰ ظرفی اورعمدہ اخلاق کی تعریف کی جارہی ہے۔
