مسخرہ اورشیطانی حکومت جیسےالقابات پرٹرمپ ایران کےسپریم لیڈرپربرہم

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الفاظ کا درست چناؤ کیا کریں۔
ذرائع کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے نماز جمہ سے قبل اپنی تقریرمیں صدرٹرمپ کومسخرہ کہا تھا جب کہ ایک ٹویٹ میں ٹرمپ حکومت کو شیطانی حکومت قراردیا تھا جس پرامریکی صدرنےسخت برہمی کا اظہارکیا ہے۔
صدرڈونلڈ ٹرمپ نےایرانی صدرکومخاطب کرتے ہوئے کہ’میرے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے الفاظ کے چناؤکاخیال رکھا کریں‘۔ جس کے بعد ایک موقع پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپردونوں کےدرمیان تلخ ’ٹویٹس‘ کا تبادلہ بھی ہواجس سے دونوں ممالک کےدرمیان تناؤصاف ظاہرہورہا تھا۔
The villainous US govt repeatedly says that they are standing by the Iranian ppl. They lie. If you are standing by the Iranian ppl, it is only to stab them in the heart with your venomous daggers. Of course, you have so far failed to do so, & you will certainly continue to fail. pic.twitter.com/InyE31p12k
— Khamenei.ir (@khamenei_ir) January 17, 2020
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے صدر ٹرمپ کی ایک ٹویٹ کا عکس شیئر کیا جس میں امریکی صدرنے ایرانی عوام کو رصے سے مشکلات کا شکار قوم کہتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنے صدارتی دورکے اوائل سے ہی ہرہڑتال اوراحتجاج کا جائزہ لے رہا ہوں اوراس پرمیں اورمیری حکومت آپ کیساتھ کھڑی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے جوباً لکھا کہ امریکا کی شیطانی حکومت باربارایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا جھوٹا راگ الاپ رہی ہے۔ اگرامریکا ایرانیوں کیساتھ کھڑا بھی ہے تو صرف اپنے زہرآلود خنجرسے دل پروارکرنےکے لیے ہےاورایسا کرنےمیں امریکا ناکام رہا ہےاورآئندہ بھی رہے گا۔
مردم نجیب ایران، که آمریکا را دوست می دارند، سزاوار دولتی هستند که بیش از تمرکز بر کشتن آنها به جرم احترام خواهی، به آنها کمک کند تا به رؤیاهایشان دست یابند. رهبران ایران به جای آن که ایران را به سمت ویرانی بکشانند، باید هراس افکنی را کنار بنهند و ایران را دوباره باعظمت کنند! https://t.co/RLjGsC5WLc
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 17, 2020
ٹویٹرپرفعال امریکی صدرنے بھی ایران کی قومی زبان فارسی میں جواب دیا کہ’ امریکا سے محبت کرنے والی ایران کی غیور قوم ایسی حکومت کی حقدار ہے جو ان کے خوابوں کو پورا کرسکے نا کہ وہ حکومت جو انتقام کی آگ میں اپنے ہی عوام کو جھونک دے۔ ایرانی قیادت کو دہشت گردی ختم کرکے ایران کو روشن خیالی کی جانب گامزن کرنا ہوگا۔
