شہری کا موبائل فون گم کرنے پرکورئیرکمپنی پربھاری جرمانہ عائد

کراچی کی کنزیومرپروٹیکشن کورٹ (تحفظ صارف عدالت) نے شہری کا موبائل فون گم کرنے کے مقدمے میں نجی کورئیر کمپنی کوموبائل فون کی قیمت اورجرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی کنزیومرپروٹیکشن کورٹ میں لاہورکے شہری کا موبائل فون گم کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ صارف کی عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی تھی کہ لاہورکے شہری نے کراچی سے موبائل فون خریدا تھا اوراسے یہاں سے بھجوانے کے لیے نجی کوریئر کمپنی کےحوالے کیا تھا تاہم کمپنی نے موبائل فون گم کردیا۔
اس حوالےسے کوریئرکمپنی کا مؤقف تھا کہ موبائل کوریئرکمپنی نہیں بلکہ ائیرلائن والوں کی غلطی سےگم ہوا ہے۔ صارف کےعدالت میں موبائل فون گم کرنے کے مقدمے میں نجی کورئیرکمپنی کوموبائل فون کی قیمت اورجرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم جاری کیا کہ کوریئرکمپنی شہری کوموبائل فون کے ایک لاکھ 45 ہزارروپےادا کرے۔ عدالت نے شہری کو ذہنی اذیت دینے پرکوریئرکمپنی پر25 ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیا اورجرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button