ماہرہ خان کے لئے سب سے اہم کون ہے؟

خوبرواداکارہ ماہرہ خان آج کل میکسیکومیں سیرسپاٹے کررہی ہیں اوراس دوران وہ اپنے مداحوں کےساتھ تمام ترلمحات بھی شیئرکررہی ہیں۔
اداکارہ اپنےسفرکاآغازکرتے ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنے چاہنےوالوں کوتصاویراورویڈیوزکےذریعے اپ ڈیٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ماہرہ خان نے میکسیکو کےتولوم بیچ پراپنی ایک خوبصورت تصویرشیئرکی جس میں وہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں اوراس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

ماہرہ نے چند تصاویرکے ذریعے میکسیکو کے فن کی جھلک بھی دکھائی جس میں انہوں نے کیپشن لکھا کہ ’فن اس شہرکے ہرایک کونے میں ہے‘۔
ساتھ ہی اداکارہ نے میکسیکوکے تولوم بیچ کے خوبصورت مناظرکی بھی تصاویرشیئرکیں۔

ماہرہ نے جہاں میکسیکو کے مناظراوراپنی تصاویرمداحوں سےشیئر کیں وہیں انہوں نےخود سے محبت کرنے کے حوالے سے متعدد اقوال بھی شیئرکیے۔
دوسری جانب اداکارہ نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ تصویر شیئر کرکےایک خوبصورت کیپشن لکھا جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اداکارہ کے نزدیک سب سے اہم قریبی دوست ہیں۔
ماہرہ نے تصویرکے کیپشن میں لکھا کہ’زندگی نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ آپ دنیا کے انتہائی خوبصورت مقامات پر جاسکتے ہیں، بہترین سفرکرنے کا ارادہ کرسکتے ہیں، خوابوں کا کردارادا کرسکتے ہیں لیکن اگرآپ کے پاس صحیح لوگ نہ ہوں تواس کا مطلب آپ کے پاس کچھ نہیں ہے‘۔ ماہرہ خان نےاپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ان لوگوں کے ساتھ اس طرح کے لمحات بہت اہمیت رکھتے ہیں جوہرچیزکو بہترین بنادیتے ہیں‘۔
