خطےمیں محاذآرائی کسی فریق کیلئےسودمندنہیں ہوگی

دفترخارجہ کےمطابق شاہ محمود قریشی نے دوحہ میں قطرکےنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی سےملاقات کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں محاذ آرائی کسی فریق کے لیےسود مند نہیں ہوگی اورضرورت اس امرکی ہے کہ معاملات کوسفارتی کوششیں بروئے کارلاتے ہوئے مذاکرات کےذریعےسلجھانےکی کوشش کی جائے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل اورخطےمیں امن وامان کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قطرکےساتھ پاکستان کے تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان قطرکےساتھ دوطرفہ تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہےاوردونوں ممالک کےمابین کثیرالجہتی تعاون کوبڑھانےکا متمنی ہے۔ وزیرخارجہ نےاپنےقطری ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے کہا کہ مقبوضہ وادی کے نہتے80لاکھ معصوم کشمیری گزشتہ پانچ ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن، قید وبند کی صعوبتوں سمیت طرح طرح کے بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے مظلوم مسلمان بھارتی مظالم سے نجات حاصل کرنےکے لیے اقوام عالم بالخصوص مسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائےخارجہ کےمابین مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی پرقابوپانے کےلیے سفارتی کاوشیں بروئےکارلانے کے حوالےسے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطےمیں محاذ آرائی کسی فریق کے لیےسود مند نہیں ہوگی،ضرورت اس امرکی ہے کہ معاملات کوسفارتی کوششیں بروئے کارلاتے ہوئے مذاکرات کےذریعےسلجھانے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نےاپنےقطری ہم منصب کوخطےمیں کشیدگی کےخاتمےاورقیام امن کےلیے پاکستان کی طرف سے جاری کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مخلصانہ، مصالحانہ کوششوں کوعالمی سطح پرپذیرائی مل رہی ہے جبکہ افغان طالبان اورامریکا کےدرمیان مذاکرات کی بحالی سے40 سالہ طویل محاذ آرائی کے خاتمےاورخطے میں قیام امن کی راہ ہموارہونےکےروشن امکانات بن رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نےشیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی کوخطےمیں کیےگئےاپنےحالیہ دوروں اور ختلف وزرائےخارجہ سےہونےوالے ٹیلی فونک رابطوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خطےمیں تناؤاورکشیدگی کےخاتمےپراتفاق رائےکا پایا جاناخوش آئندبات ہے۔
انہوں نےواضح کیا کہ پاکستان خطےمیں کشیدگی کے خاتمےاورقیام امن کےلیےاپنا متحرک اورمثبت کردارادا کرنےکےلیے پرعزم ہے، پاکستان فریقین کومحاذآرائی سےبچنےاورسفارتی ذرائع بروئےکارلا کرمذاکرات کےذریعےمسائل کوحل کرنےکی ترغیب دیتارہےگا تاکہ خطےکاامن خطرات سےدوچارنہ ہو۔ قطری ڈپٹی وزیراعظم ووزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کے دورہ قطرکوسراہتےہوئےافغان امن عمل سمیت خطےمیں قیام امن کےلیے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button