سکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 29 دہشت گرد ہلاک

 

 

 

 

ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کےبعد سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر انٹیلی جینس آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 29 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے تحت کامیاب کارروائیاں کی گئیں،باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ہائی ویلیو کمانڈر خان فروش عرف زبل اور بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے 3 دیگر دہشت گرد شامل ہیں۔

کراچی رینجرزحملے کا گرفتار ملزم بول پڑا،تہلکہ خیز انکشافات

آئی ایس پی آر کے مطابق جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں کامیاب کارروائیاں کی گئیں جن میں 3 دہشت گرد مراکز تباہ ہوگئے جب کہ 25 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،کارروائیوں میں دہشت گردوں کے اسلحہ اور بارود کے ذخائر کو تباہ کر دیا گیا۔

پاک فوج کے مطابق خیبرپختونخوا،بلوچستان اور کراچی کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے،سکیورٹی فورسز نے غیر ملکی سرپرستی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کیا ہے۔

 

Back to top button