ڈرامہ میرےپاس تم ہوکی آخری قسط یوٹیوب پراپلوڈنہیں ہوگی

ڈرامہ “میرے پاس تم ہو”نے جہاں مقبولیت کےنئے ریکارڈزقائم کردیئے ہیں صرف ٹی وی ناطرین بلکہ یوٹیوب پربھی ناظرین نےبڑی تعداد میں ڈرامہ کی ہرقسط کو دیکھا ہے ۔
اے آروائی ڈیجیٹل پرنشرہونے ڈرامے کی آخری قسط اس ہفتے کے بجائے 25 جنوری کی شب 8 بجے گرینڈ فنالے طورپر پیش کیا جائے گا۔ آخری قسط کا دورانیہ دوگھنٹے ہے جبکہ ڈرامہ کی مقبولیت کے باعث آخری قسط ملک بھرکے بڑے سنیما گھروں کی زینت بنے گی اس ضمن میں ایڈوانس بکنگ کا آغاز بدھ کے روزسےشروع ہوا تھا اوراب تک 1.5 کروڑسےزائد کی ایڈوانس بکنگ کرائی جاچکی ہے۔
تاہم نئی تفصیلات کےمطابق میرے پاس تم ہو کی آخری قسط یوٹیوب پر25 جنوری کواپ لوڈ نہیں کی جائیگی،اس سے قبل اب تک کی تمام اقساط اسی دن یوٹیوب اپ لوڈ کی جاتی تھی جس دن ڈرامہ آن ائر ہوتا تھا۔ اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کی انتظامیہ نے ذرائع کوبتایا کہ ڈرامے کی آخری قسط یوٹیوب پراسی دن اپ لوڈ نہیں کی جائیگی تاہم امکان ہے بعد میں اپ لوڈ کردیا جائے گا۔
مزید بتائیں کے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید(دانش) ، عدنان صدیقی (شہوار) ، مہوش (عائزہ خان ) حرامانی (ہانیہ ) سویراشامل ہیں۔
