ڈرائیوروں کی کمی، برطانیہ میں پٹرول پمپس پر ایندھن کی قلت
برطانیہ میں پٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ، ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے سبب پیٹرول اسٹیشنز پر ایندھن کی رسائی کا عمل متاثر ہوگیا ہے ۔
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے پٹرول سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے فوج کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ڈرائیوروں کی کمی کو بھی پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی کمی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔
پیٹرول ریٹیل ایسوسی ایشن کےمطابق 90 فیصد سٹیشنز پر پیٹرول کی قلت ہے۔فیول کی سپلائی بہتر بنانے کیلئے پیٹرولیم کمپنیوں کو مسابقتی ایکٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔ٹرک ڈرائیورز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے دس ہزار سے زائد ویزوں کے اجرا کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
دو ہزار انیس سے دو ہزار اکیس کے دوران برطانیہ 72 ہزار ٹرک ڈرائیورز سے محروم ہوا جس کی اہم وجہ بریگزٹ سے برطانیہ کا انخلا ہے اور یہ ڈرائیورز یورپی یونین کے رکن ممالک میں رہنا چاہتے ہیں۔
