ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی ممنوعہ بھارتی ادویات برآمد

پاکستان کسٹمز پریوینٹیو کراچی نے ایک کارروائی کے دوران اسمگل شدہ بھارتی ممنوعہ ادویات کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی، برآمد شدہ ادویات کی مالیت تقریباً ڈھائی کروڑ روپے ہے۔
کسٹمز ترجمان کے مطابق صدر کے علاقے میں واقع مارکیٹ کے گودام پر چھاپہ مارا گیا، کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں بھارتی اسمگل شدہ ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں ممنوعہ ادویات کی موجودگی سے متعلق خود تاجر برادری کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی۔برآمد کی جانے والی بھارتی اسمگلڈ ممنوعہ ادویات کی مالیت تقریباً ڈھائی کروڑ روپے ہے۔
کسٹمز نے کارروائی سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ سے باقاعدہ طور پر سرچ وارنٹ حاصل کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button