ڈیم فنڈ میں پیسے دینے والا ہی مجھ سے سوال کرسکتا ہے

سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں پیسے دینے والا ہی مجھ سے سوال کرسکتا ہے۔
سابق چیف جسٹس کاکہنا تھاکہ ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے جمع ہوئے، رقم کو انویسٹ کر دیا تھا ،بڑھ کر 17 ارب روپے ہوگئی تھی، لوگوں نے ڈیم کیلئے جو رقم دی ہے وہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ جس اسپیڈ سے ہم ڈیم کی تعمیر کرانا چاہتے تھے اس میں جو رکاوٹیں آئیں ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا۔
