ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی پر موساد کے دو سینئر عہدیدار برطرف

 

 

 

ایران کی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ نے دو سینئر عہدیداروں کو عہدے سے برطرف کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق برطرف کیےجانے والوں میں انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اور ایران ڈویژن کے سربراہ شامل ہیں۔یہ دونوں عہدیدار ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق ایک منصوبے کی تیاری میں شامل تھے جس کا مقصد دہشتگرد گروہوں کو استعمال کرتےہوئے ایران میں ملک گیر احتجاج کو ہوا دےکر ایرانی حکومت کو گرانا تھا۔

آبنائے ہرمز سے متعلق خدشات، خام تیل قیمتوں میں اضافہ

رپورٹس کےمطابق دونوں عہدیدار اس منصوبے کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہےجس کے باعث موساد سربراہ نے دونوں عہدیداروں کو برطرف کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کاکہنا ہےکہ یہ فیصلے موساد کے سربراہ کی جانب سے ادارے میں وسیع تنظیمی تبدیلیوں کا حصہ ہیں۔

 

Back to top button