آبنائے ہرمز سے متعلق خدشات، خام تیل قیمتوں میں اضافہ

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت سے متعلق بڑھتے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایران نے عمان کے ساتھ مل کر ایک تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت ایسے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روکا جا سکتا ہے جنہیں ’’دشمن‘‘ قرار دیا جائے، جبکہ مجوزہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں پر ان کے کارگو کی مالیت کا 20 فیصد تک جرمانہ عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت 85 سینٹ یا 1.03 فیصد اضافے کے بعد 83.34 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کے فیوچر 52 سینٹ یا 0.67 فیصد اضافے کے ساتھ 77.81 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے۔

ایک روز قبل بھی تیل کی قیمتیں 3 ڈالر فی بیرل سے زائد اضافے کے ساتھ بند ہوئی تھیں، جب ایک ایرانی رکن پارلیمان نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی ایک ابتدائی مسودۂ قانون کا جائزہ لے رہی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت امریکہ، اسرائیل اور دیگر ایسے ممالک کے بحری جہازوں پر، جنہیں ’’دشمن‘‘ قرار دیا جائے، آبنائے ہرمز سے گزرنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سامان کی مالیت کے 20 فیصد تک جرمانہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔

 

نیشنل چیمپئنز کپ: پی سی بی نے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تنازع مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔

Back to top button