نیشنل چیمپئنز کپ: پی سی بی نے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے لیے دو میچ ریفریز اور آٹھ امپائرز پر مشتمل پینل تشکیل دیا گیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور کامران چوہدری میچ ریفری کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
علی نقوی اور کامران چوہدری اس وقت آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کا بھی حصہ ہیں۔
آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، ناصر حسین اور راشد ریاض وقار ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔
علاوہ ازیں پی سی بی کے انٹرنیشنل پینل سے تعلق رکھنے والے عبدالمقیت، سید امتیاز اقبال، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی امپائرز کے پینل میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی: سپیکر قومی اسمبلی
پی سی بی کے زیر اہتمام سات لسٹ اے میچز پر مشتمل نیشنل چیمپئنز کپ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ تمام میچز کا آغاز روزانہ دوپہر 3 بجے ہوگا۔
