پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی: سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی کوئی نئی دعوت نہیں دی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عامر ڈوگر سے ہونے والی ملاقات میں صرف قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس اور یومِ آزادی کی تقریب سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔

ایاز صادق نے بتایا کہ عامر ڈوگر سے ملاقات کے دوران یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے ارکانِ قومی اسمبلی کے نام طلب کیے گئے تھے، اس کے علاوہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کسی سے مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کی ہے تو انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود مذاکرات کی دعوتیں دیتے دیتے تھک چکے ہیں، اس لیے اب مزید دعوت دینے کا ارادہ نہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم بھی متعدد مرتبہ پارلیمنٹ کے فورم پر مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، تاہم جن اپوزیشن اراکین کی وجہ سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، انہوں نے اس کی بحالی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہر مسئلے کا حل باہمی بات چیت میں ہے، لیکن صرف میڈیا میں بیانات دینے سے مذاکرات آگے نہیں بڑھتے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب مذاکرات کے مقصد سے کیا تھا، تاہم شاید انہیں اس کی اجازت نہیں ملی۔

 

ایران، عمان کا ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر فیس وصولی کی تجویز پر غور

انہوں نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف کے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے پاس موجود عملہ واپس کر دیا جائے تو اسے مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر اپوزیشن لیڈر ان کے چیمبر میں نہیں آنا چاہتے تو کمیٹی روم میں ملاقات کی جا سکتی ہے، وہ اپنا چیمبر بھی خالی کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن ان کے بقول اصل مسئلہ یہ ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتی۔

Back to top button