وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھو چکے، نئے الیکشن کرائے جائیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھوچکے ہیں، اس لیے انتخابات ہی موجودہ صورت حال کا حل ہیں۔ملک کو قومی حکومت کی ضرورت ہے۔
اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کی طرف جایا جائے یہ سسٹم لپیٹ لیں اس سسٹم میں جس طرح بھی ہوا آپ اعتماد کھو بیٹھے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ میں کہتا ہوں عوام کےلیے مزید حکومتیں نہ بناؤ، وزیر داخلہ نے سوال اٹھایا اور ساتھ ہی اہم حکومتی اتحادی نے وزیراعظم کو دھاندلی زدہ قرار دےدیا ایسے میں ہر جمہوریت میں وزیر اعظم سب سے پہلے اعتماد ووٹ لیتا ہے وزیر اعظم کو فی الفور اسمبلی اجلاس بلاکر اعتماد کا ووٹ لینا چاہئے تھا جس میں وہ ناکام رہے اس لیے حکومت بھی اب نہیں رہی۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ حکومتی ڈھانچہ آئینی،قانونی اور اصولی طور پر اور جمہوری، انداز سے کولیپس کرگیا کیونکہ اتحادی نے سوال اٹھایا اور وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہیں لےسکے،عدم اعتماد کا ایک طریقہ کار ہے اس کےلیے ایک مخصوص نمبر چاہے اس کےلیے اتحادیوں سے مشورہ کریں گے،پیپلز پارٹی کو بھی دھاندلی زدہ سمجھتا ہوں آپ کا نیشنل انٹرسٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ نئے صوبوں کا ایک عوامی مطالبہ رہا ہے،ہم نہیں سمجھتے اس ایوان کے پاس یہ استحقاق ہے کہ اس ایشو پر آگے بڑھاجائے، یہ ایسے عوامی مطالبات ہیں جن پر اتفاق رائے کی ضرورت ہے کوئی دو رائے نہیں کہ سسٹم کو ری سیٹ ہونا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں لوگوں نے ہمیں مس کیا،انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ عوام سے مل کر کیا تھاکیوں کہ کشمیر کے لوگ ووٹنگ کے موڈ میں نہیں تھے، آزاد کشمیر میں جتنا کم ٹرن اوور رہا اتنا تاریخ میں نہیں ہوا حالاں کہ الیکشن تب ہوتا ہے جب سب بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیں، ہماری آواز کشمیری عوام کے ساتھ تھی۔
اپوزیشن بامقصد مذاکرات کےلیے تیار ، حکومت سنجیدہ نہیں: راجہ ناصر عباس
انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر حکومت ناکام ہوگئی ہے، ویلج کونسل میں بھی ایسے انتخابات نہیں ہوتے،آزاد کشمیر میں 3 فیز میں الیکشن کرانے کا جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ غیرآئینی ہے، 5 تاریخ کو ہماری تحریک شروع ہوگی،یہ تحریک اب عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی پر رکے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رہائی فورس بنی نہیں تھی ایک پُرامن تحریک کےلیے رضاکار مانگے تھے پھر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے اپنا بیان بھی آئینی عدالت میں جمع کرایا تھا۔
