آئی ایم ایف ہمیں بجلی سستی کرنے نہیں دے رہا : وزیر توانائی

 

 

 

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو مخصوص اوقات میں سستی بجلی فراہم کرنے کی اجازت نہیں دے رہا، تاہم اس سہولت کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ اس سہولت سے ملک میں بجلی کا استعمال بڑھایا جاسکتا ہے،آسٹریلیا میں ایک کمپنی نے اس سہولت سے بجلی فروخت میں نمایاں اضافہ کیا، اس سہولت پر آئی ایم ایف کو راضی کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان میں بڑی توانائی اصلاحات ہورہی ہیں، آئی ایم ایف کے سامنے تمام حقائق رکھیں گے اور ان کو راضی کیا جائے گا،پاکستان کا پہلا جامع توانائی پلان آئندہ سال اپریل میں آ جائے گا۔

وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھو چکے، نئے الیکشن کرائے جائیں: بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بجلی پیداوار میں صاف توانائی کا حصہ 55 فیصد تک پہنچ چکا ہے،حکومت کا 2035  تک صاف توانائی کا حصہ 90 فیصد کرنے کا ہدف ہے۔

 

Back to top button