کراچی ائیرپورٹ پر خاتون مسافر سے 40 لاکھ کے زیور برآمد

کراچی ائیرپورٹ پولیس نے خاتون مسافر سے 40 لاکھ روپے مالیت کے گمشدہ زیورات برآمد کر لیے، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر حسن سردار نیازی کے مطابق، خاتون مسافر سائرہ مصطفیٰ شیخ 7 اگست کو اسلام آباد سے فلائی جناح کی پرواز 9 پی 671 سے کراچی پہنچی تھیں۔
حسن سردار کے مطابق، خاتون گھر پہنچیں اور اپنا سامان چیک کیا تو ان کے سامان میں شامل ایک بیگ موجود نہیں تھا جو کہ وہ ایئرپورٹ پارکنگ ایریا میں ٹرالی سے اٹھانا بھول گئی تھیں۔ایئر پورٹ پولیس کے مطابق، خاتون نے ایئرپورٹ تھانے میں رپورٹ درج کروائی اور بتایا کہ بیگ میں 40 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، 40 ہزار روپے نقد، بینکوں کے مختلف کارڈز اور دستاویزات موجود تھیں۔
پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئر لائن کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی مگر کسی کو گمشدہ بیگ کے بارے میں معلومات نہیں تھیں۔ایس ایچ او ایئرپورٹ انسپیکٹر کلیم موسیٰ کے مطابق، انہوں نے ایئرپورٹ پارکنگ ایریا کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا تو شکایت درج کروانے والی خاتون مسافر کی گاڑی کے ساتھ ایک اور گاڑی نمبر بی بی کے 158 بھی کھڑی پائی گئی۔
