خاتون نے ایک ساتھ دو اژدھے پکڑ لیے

آسٹریلیا میں سانپ پکڑنے والی خاتون نے بہادری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے ایک ساتھ دو خطرناک اژدھوں کو پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

خاتون کی ایک ساتھ 2 اژدھوں کو پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گھر میں سانپ کی موجودگی پر اہلخانہ کی جانب سے سانپ پکڑنے والی خاتون کو بلایا گیا۔

خاتون نے کمال مہارت کے ساتھ باورچی خانے کی چھت سے دونوں اژدھوں کو پکڑا، جس پر سوشل میڈیا صارفین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

Back to top button