کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ایڈمنسٹریٹرز تعینات

سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیے۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق 21 گریڈ کے افسر افتخار شالوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا گیا جب کہ کراچی کے 6 ڈی ایم سیز میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کےلیے گہنور لغاری، ڈی ایم سی ساؤتھ کےلیے ارشاد سوڈہر، کراچی ویسٹ کےلیے سلیم اللہ اوڈھو، ایسٹ کےلیے محمد علی شاہ اور ملیر کےلیے اے ڈی سی ون کو جب کہ ضلع کورنگی کےلیے شہریار میمن کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ حیدرآباد میں صفدر علی، سکھر میں نثار میمن اور لاڑکانہ میں ولی محمد بلوچ کو ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button