کراچی میں گیس کا شدید بحران، بعض علاقوں میں گیس غائب
ملک بھر میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ، کراچی میں بھی گیس کی شدید قلت ، متعدد علاقوں میں گیس مکمل طور پر بند ہوگئی۔
ڈی ایچ اے، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اس کے اطراف کی آبادیوں میں گیس مکمل طور پر غائب ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے گیس سپلائی بند ہے۔
سوئی سدرن کی اضافی گیس پائپ لائن کا منصوبہ تعطل کا شکار، 3 سال سے پائپ لائن منصوبہ رواں موسم سرمابھی مکمل نہ ہونےکا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پائپ لائن تکمیل میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے، صنعتوں سے گیس کی گھروں کو منتقلی پر صنعتکاروں نے حکم امتناع لے رکھا ہے۔
