کراچی پورٹ پر بلک ہینڈلنگ چارجز میں 200 فیصد اضافہ

کراچی کی بندرگاہ پر برتھیں لیز پر لینے والے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے آپریٹر نے پورٹ پر بلک ہینڈلنگ چارجز میں 200 فیصد اضافہ کردیا جب کہ فی میٹرک ٹن چارجز 150 روپے سے بڑھا کر 480 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کر دیے۔

درآمد و برآمد کنندگان نے اضافے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے کاروباری لاگت میں اضافے کا سبب قرار دے دیا۔ پورٹ چارجز بڑھائے جانے پر تاجروں کا ہنگامی اجلاس ایف پی سی سی آئی میں منعقد ہوا، جس میں گیٹ وے ٹرمینل کے سی ای او اور ایف پی سی سی آئی کے اراکین نے شرکت کی، اس موقع پر سیمنٹ، اسٹیل، فرٹیلائزر سیکٹر کے نمائندوں نے پورٹ چارجز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

Back to top button