کرونا:مزید21اموات،2ہزار607نئے کیسز

عالمی وبا کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 21 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 781 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کرونا کے مزید 2 ہزار 607 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار 275 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 508 کرونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 1 کروڑ 53 لاکھ 93ہزار 974افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے.

سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 55 ہزار 462، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 560، پنجاب میں تین لاکھ 50 ہزار 259، اسلام آباد میں 84 ہزار 563، بلوچستان میں 29 ہزار80، آزاد کشمیر میں 21 ہزار989 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار362 ہوگئی ہے۔

کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 871 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار702، خیبرپختونخوا 4 ہزار 385، اسلام آباد 787، گلگت بلتستان 116، بلوچستان میں319 اور آزاد کشمیر میں 601 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 45 لاکھ 50 ہزار696افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 81 لاکھ 85 ہزار295 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔

Back to top button